ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ سے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن کے ہاکنز (Ms. Kristin K. Hawkins)کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات۔

0
76

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اورپارلیمانی امور سمیت اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال۔

پنجاب اور کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی ایک دوسرے کے تجربا ت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان امن کا خواہاں اور عملی کوششوں میں عالمی برادری کا شراکت دار ہے۔  معیشت کی بہتری اور تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں۔  صوبہ پنجاب میں مضبوط جمہوری نظام کے قیام کے لئے پنجاب اسمبلی اپنا کردار کر رہی ہے۔

کسی بھی ملک کی ترقی جمہوری نظام سے ہی منسلک ہے۔  ملکی مفاد اور آئین کی بالا دستی کے لیے ذاتی اختلافات سے بالا تر ہو کر سوچنا چاہیے۔  امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے ملک ظہیر اقبال چنڑ کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

امریکہ اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔  امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، ہمارے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن کے ہاکنز کو تحائف پیش کیے۔ ملاقات میں امریکی قونصل سیاسی و اقتصادی چیف نکولس کٹساکس اور سیاسی و اقتصاد ی سپیشلسٹ صدف سعد موجود۔

Leave a reply