ڈینگی کےوارجاری،مزید140کیسزرپورٹ

0
13

ڈینگی کےوارجاری ،24گھنٹوں میں مزید140کیسزرپورٹ ہوگئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 127 جبکہ لاہور اور چکوال سے 4-4 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔بھکر، ملتان، لودھراں، شیخوپورہ اور فیصل آباد سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ 24گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کےمزید140کیسزرپورٹ ہوگئے۔ ایک ہفتہ میں 808 جبکہ رواں سال اب تک 4925 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ترجمان محکمہ صحت کےمطابق پنجاب میں ڈینگی سے ایک اور مریض دم توڑ گیاجس کےبعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی۔
ترجمان محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

Leave a reply