ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کا اندرون سندھ کچے کے علاقوں کا دورہ

0
42

سندھ:(پاکستان ٹوڈے) اس موقع پر پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ سیکٹر کمانڈر کی جانب سے ڈی جی رینجرز (سندھ) کوجاری آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ۔

مارچ 2024 سے جاری آپریشن کے دوران نیشنل ہائی وے پر ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ارسلا سبزوئی، نندوانی، کوکاری اور بیلو بنگلانی گینگ کے خلاف مشترکہ 45کاروائیوں کے دوران 127جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔

مجموعی طور پرپاکستان رینجرز (سندھ) نے 122 آپریشنز کے دوران 329 ڈکیت اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدارمیں اسلحہ و ایمونیشن اورمنشیات برآمد کی۔

دوران آپریشن کندھ کوٹ میں ارسلا سبزوئی اور بیلو بنگلانی گینگ کے ٹھکانے مسمار۔ آپریشن کے نتیجے میں 109 مغویوں کو بھی بازیاب کروایاگیا۔ ڈی جی رینجرز (سندھ) نے ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کابھی فضائی جائزہ لیا۔

ڈی جی رینجرز (سندھ) کی موٹر وے اور انڈس ہائی وے پر شہریوں کی نقل وحمل کو محفوظ بنانے کے لیئے گشت بڑھانے سمیت چیک پوسٹوں کومزید فعال کرنے کی ہدایات۔

ڈی جی رینجرز (سندھ) کی کچے کے علاقے میں پولیس کے ہمراہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایات۔ ڈی جی رینجرز(سندھ) نے پتھاریداروں اور ڈاکوؤں کی سہولتکاری میں ملوث افراد کی فہرستیں تیار کرنے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جبکہ ڈاکوؤں کی سرکوبی اور شہریوں کے جان ومال کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

Leave a reply