
کالجز کے طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد ،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر آف کالجز کو مراسلہ جاری کردیا۔
پنجاب کے سرکاری اور نجی کالجز میں دوران کلاسز موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی کالجز میں اب موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، اس حوالے سے محکمہ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
مراسلے کے مطابق کالجز میں کلاسز کے دوران طلبہ اور اساتذہ موبائل فون استعمال نہیں کریں گے، فون سے تدریسی عمل میں خلل پیدا ہوتا ہے اور طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔
مراسلے کے مطابق کالج انتظامیہ سختی سے ان ہدایات پر عمل کروائے خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈینگی کےوارجاری:مزید52مریض رپورٹ
اکتوبر 14, 2025لاہور چڑیا گھر میں نایاب قسم کے جانوروں کے دلفریب مجسمے نصب
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔