کانگو:کشتی حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد148تک پہنچ گئی

0
37

افریقی ملک کانگو میں کشتی میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد148تک پہنچ گئی۔
غیرملکی میڈیارپورٹ کےمطابق کشتی Matankumu کی بندرگاہ سے بولومبا کے علاقے کے لیے روانہ ہوئی جہاں راستےمیں کشتی میں آتشزدگی کاواقعہ پیش آیا۔حادثےکےوقت کشتی میں تقریباً500 افراد سوار تھے، آگ لگتے ہی کشتی دریائے کانگو میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 148 افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتا ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق کشتی حادثےمیں100 افرادکوزندہ بچالیاگیا، جب کہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔کانگو میں کشتی رانی کے حادثات عام ہیں جہاں پرانی لکڑی کی کشتیاں ہی دیہاتوں کے درمیان نقل و حمل کا ایک ذریعہ ہے اور اکثر ان پر گنجائش سے کہیں زیادہ لوگ سوار ہوتے ہیں۔
واضح رہےکہ کشتی میں آگ لگنےکاواقعہ منگل کےروزاس وقت پیش آیاجب  لکڑی کی کشتی میں خاتون کھانابنارہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس کےنتیجےمیں سیکڑوں افرادحادثےکاشکارہوئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دسمبر اور اکتوبر میں بھی کانگو میں اسی نوعیت کے حادثات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a reply