کتابیں ہمیشہ مستطیل شکل کی کیوں بنائی جاتی ہیں؟

0
73

پاکستان ٹوڈے: کتابیں ہمیشہ مستطیل شکل میں ہی کیوں بنائی جاتی ہیں؟

زمانہ قدیم سے ہی ہر طرح کی کتابوں کو مستطیل شکل میں بنایا جا رہا ہے۔ آخر کتابیں ہمیشہ مستطیل (rectangular) تفصیلات کے مطابق ہی کیوں ہوتی ہیں، انہیں چوکور (square)، گول(circle) یا پھر کس اور شکل میں کیوں نہیں بنایا جاتا؟۔۔۔زیادہ تر لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ کتابیں ہمیشہ سے ہی مستطیل شکل میں بنائی جاتی تھیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابتدا میں جب عام کاغذ نہیں تھا اور پپائرس (papyrus) سے پر لکھا جاتا تھا تو پپائرس سے بنایا گیا کاغذ مستطیل نہیں بلکہ چوکور شکل کا ہوتا تھا۔

بعدمیں جب پپائرس کی جگہ پارچمنٹ نے لی، جسے جانوروں کی کھال سے بنایا جاتا تھا اور اسےفولڈ ہونے پر مستطیل کی شکل اختیار کرلی اور تب سے ہی کاغذ اور کتابیں باقاعدہ مستطیل شکل میں بنائی جانے لگیں۔ماہرین کے مطابق انسان کی آنکھوں کو مستطیل شکل میں بنائی گئی کتاب پڑھنے میں آسانی ہوتی ہے، کیونکہ اس کی ہر سطر میں زیادہ سے زیادہ 10 یا 15 الفاظ لکھے جاسکتے ہیں۔

بعض ماہرین کے مطابق مستطیل شکل میں بنائی گئی کتاب کی بائنڈنگ یعنی کتاب کے صفحوں کو آپس میں باندھنا بھی آسان ہوتا ہے، بالخصوص اس وقت جب کتاب میں 700 سے 1000 صفحات ہوں۔اس کے علاوہ کتابوں کو مستطیل شکل میں بنانے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ اس شکل میں بنائی گئی کتاب کو ہاتھ میں پکڑکر پڑھنا بھی آسان ہوتا ہے۔

Leave a reply