کراچی لٹریچر فیسٹیول کو فلسطین مخالف لکھاری مدعو کرنے پر تنقید کا سامنا
پاکستان ٹوڈے کے مطابق دی فیمنسٹ کلیکٹو نامی انسانی حقوق اور سماجی رہنماؤں کے گروپ نے کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) انتظامیہ کے خلاف کھلا خط لکھ کر انہیں ادبی میلے میں فلسطین مخالف اور اسرائیل کی حامی لکھاری رونیا اوتھمن (Ronya Othmann) کو مدعو نہ کرنے کا مطالبہ
لٹریچر فیسٹیول 17 فروری سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مقررین بھی خطاب کریں گے۔
اس بار انتظامیہ نے جرمن خاتون لکھاری رونیا اوتھمن کو بھی مدعو کیا تھا جو کہ اسرائیل کی حامی اور فلسطین کی سخت مخالف ہیں، ساتھ ہی وہ مسلمانوں کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کرتی رہی ہیں۔
رونیا اوتھمن واضح طور پر نہ صرف فلسطینیوں کو دہشت گرد قرار دیتی رہی ہیں بلکہ مسلمانوں پر بھی جہاد کے نام پر دہشت گردی پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیتی رہی ہیں۔
مذکورہ تنگ نظر اور انتہاپسند لکھاری کو کراچی ادبی میلے میں مدعو کیے جانے کے خلاف انسانی حقوق کے رہنماؤں نے کے ایل ایف انتظامیہ کو کھلا خط لکھ کر لکھاری کو نہ بلانے کا مطالبہ کیا، دوسری صورت میں ادبی میلے کا نہ صرف بائیکاٹ بلکہ میلے کے خلاف مہم بھی چلانے کا اعلان کیا۔
دوسرے افراد کی جانب سے بھی کراچی لٹریچر فیسٹیول انتظامیہ پر تنقید کی گئی، جس کے بعد سب کے نام سوشل میڈیا پوسٹس سے ہٹا دیا گیے ہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ کے ایل ایف انتظامیہ اب جرمن لکھاری کو نہیں بلائے گی، تاہم اس حوالے سے انتطامیہ نے کوئی وضاحت نہیں کی۔
ڈونلڈٹرمپ ایک بارپھرامریکی صدرمنتخب
نومبر 6, 2024امریکہ کومحفوظ بنائیں گےاورسرحدوں کوسیل کریں گے،ٹرمپ
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
محکمہ تعلیم پنجاب کی 100 روزہ کارکردگی رپورت
جون 7, 2024 -
ابھیشیک نےایشوریاسےطلاق کی خبروں پرلب کشائی کردی
اگست 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔