کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟موسمیاتی پیشگوئی

0
17

شہر قائد میں آج اور کل موسم کیسا رہے گا؟،کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
شہر قائد میں گرمی کی موجودہ لہر برقرار ہے ،جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع صاف رہے گا، دن کے اوقات میں قدرے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں آج گرمی کی شدت برقراررہ سکتی ہے ، تاہم کل جمعرات سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوجائےگی۔

Leave a reply