کراچی میں ہواوں کا بدلتا رخ..نئے وائرس نے جنم لے لیا

0
118

کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہوتے ہی ایک نئے وائرس کا اضافہ بھی ہو گیا ہے۔

رجسٹرار جناح اسپتال ڈاکٹر ہالار شیخ کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مختلف وائرل انفیکشنز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، کراچی میں بھی موسم کی تبدیلی کے ساتھ ایڈینو نامی وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ڈاکٹر ہالار شیخ نے بتایا کہ کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ایڈینو نامی وائرس کا پھیلاؤ سامنے آیا ہے، وائرس سے عموماً نزلہ، کھانسی، زکام اور بخارکی کیفیت ہوتی ہے، وائرس سے متاثرہ شخص دو سے تین دن مکمل آرام کرے تو وہ صحتیاب ہو جاتا ہے۔
جناح اسپتال نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس وائرس سے خاص طور پر بزرگ، دمہ اور ذیابیطس کے مریض احتیاط کریں
ایڈینو نامی انفیکشن کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جائے اور ایسے موسم میں باہر کے کھانوں سے بھی اجتناب برتا جائے۔

Leave a reply