کرکٹر عمران نذیر نے کھیل میں واپسی کا اعلان کر دیا

0
56

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق کرکٹر عمران نذیر نے کھیل میں واپسی کا اعلان کر دیا۔

۔قومی کرکٹر عمران نذیر نے کرکٹ میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے ٹریننگ شروع کر دی اور اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلنے کی ٹھان لی ۔ عمران نذیر کا کہنا ہےکہ میں نے دوبارہ کرکٹ کی طرف واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بہت ضروری ہے۔

میں اگر فٹنس لیول حاصل کرتا ہوں تو اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلوں گا، میں چونکہ بہت عرصہ کرکٹ سے باہر رہا ہوں اس لیے مجھے فٹنس کیلئے تھوڑا وقت لگے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یقین بھی ہے کہ اگر میں فٹنس اور کرکٹ سکلز پرایک دو ماہ کام کروں تو اچھی کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ 7 سال بعد کرکٹ کے میدان میں واپسی کررہا ہوں۔

کرکٹ میرا روزگار ہے، میں اپنے بچوں کا دکھانا چاہتا ہوں کہ اچھی کرکٹ کیسے کھیلی جاتی ہے۔قومی کرکٹرعمران نذیر اب تک 8 ٹیسٹ، 79 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں۔

Leave a reply