آئی ایم ایف سےپاکستان کی کس حکومت نےسب سےزیادہ قرض لیا،دستاویزات میں اہم انکشافات سامنےآگئے۔
وزارت اقتصادی امور کے حکام کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرض لینے کی دستاویزات پیش کی گئیں۔
دستاویزات کےمطابق پیپلز پارٹی آئی ایم ایف سے قرض لینے میں سب سے آگے رہی، 2008 سے 2013 تک 5 ارب 23 کروڑ ایس ڈی آر سے زائد قرض لیا گیا ۔یہ رقم امریکی کرنسی میں 7 ارب 72 کروڑ 59 لاکھ ڈالر سے زائد بنتی ہے۔2008 سے 2013 تک آئی ایم ایف کو 3 ارب ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا۔پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کو 48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد سود ادا کیا۔
دستاویزات کےمطابق پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ ن نے آئی ایم ایف سے زیادہ قرض لیا ۔مسلم لیگ ن نے 2013 سے 2018 تک 4 ارب 39 کروڑ ایس ڈی آر قرض لیا۔5 سالوں میں لی جانے والی یہ رقم 6 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد بنتی ہے۔2013 سے 2018 کے دوران 4 ارب سے زائد ایس ڈی آر قرض واپس کیا گیا۔5 سالوں کے دوران واپس کیا گیا قرض 5 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے ۔مسلم لیگ ن نے 5 سالوں میں 31 کروڑ 77 لاکھ ڈالر سے زائد سود ادا کیا ۔
دستاویزات کےمطابق تحریک انصاف حکومت نے 4 ارب 5 کروڑ سے زائد ایس ڈی آر قرض لیا ۔2018 سے 2022 تک آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض تقریبا 6 ارب ڈالر بنتا ہے ۔تحریک انصاف حکومت نے 2 ارب 72 کروڑ ایس ڈی آر قرض واپس کیا ۔امریکی کرنسی میں واپس کیا گیا یہ قرض 4 ارب 2 کروڑ ڈالر بنتا ہے ۔2018 سے 2022 تک آئی ایم ایف کو79 کروڑ 11 لاکھ ڈالرسود ادا کیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کاامکان
ستمبر 14, 2024فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بیالوئیزا جنگل، یورپ کا آخری قدیم جنگل
مئی 3, 2024 -
خیبر پختونخوا میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری
اپریل 9, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔