کشمیر سپریم لیگ : کرکٹ کا رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار

0
30

جنت نظیر وادی ٔآزادکشمیر میں کرکٹ کا رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار۔

ایونٹ کے میچز مظفرآباد اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔18 ستمبر سے شروع ہونیوالی لیگ میں قومی کرکٹرز جلوہ گرہوں گے۔

شمیر سپریم لیگ کے برینڈ ایمبیسیڈر شاہد آفریدی ہوں گے۔ چیئرمین کشمیر سپریم لیگ مسعود خان نے سابق کپتان معین خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوےکے ایل ایل کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

30 ستمبر تک لیگ فار پیس کے بینر تلے ایونٹ کے میچز مظفرآباد اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں کرکٹ کا اچھا ٹیلنٹ ہے ،کشمیر کا اچھا امیج دنیا بھر کو دکھانا ہے۔

لیگ کی افتتاحی تقریب پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں 6 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

Leave a reply