
کمشنر راولپنڈی دھاندلی سیکنڈل…اہم تحقیقات شروع.
اسلام آباد: (پاکستان ٹوڈے) سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی کا آغاز کر دیا۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس کی ٹرانسکرپٹ کیلئے پیمرا کو خط لکھ دیا۔
راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کا بیان قلمبند کرانے کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرمری نے اپنا بیان قلمبند کروایا، اور گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی کے ٹی او آر اوز طے کئے گئے تھے۔
پاکستان ٹوڈے کے مطابق:سابق کمشنر کے الزامات: راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران طلب
ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن سے قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں، انکوائری کمیٹی کل صوبائی اسمبلی کے 26 حلقوں کے ریٹرننگ افسران کے بیانات قلمبند کرے گی۔
یاد رہے کہ 17 فروری کو کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نگران حکومت نے الیکشن کروانے کیلئے لگوایا گیا تھا، الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا، استعفیٰ دیتا ہوں۔
کمشنر راولپنڈی نے دعویٰ کہ میں ڈیوٹی ٹھیک سے نہیں کر سکا، قومی اسمبلی کے 13 حلقوں کے نتائج تبدیل کئے گئے، ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوایا گیا۔
قومی اسمبلی کااجلاس آج طلب،17نکاتی ایجنڈاجاری
فروری 17, 2025ریلوے کی طرف سے مسافروں کیلئے ایک ساتھ دو خوشخبریاں
فروری 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کوک سٹوڈیو سیزن15 کا نیا گیت’’چل چلیے ‘‘ ریلیز
مئی 20, 2024 -
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔