کم سےکم نقصان ،دہشتگردی کیخلاف آپریشن کی تاریخ رقم کی گئی ،وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ کم سےکم نقصان میں بہترین کارکردگی دکھائی گئی،دہشت گردی کیخلاف آپریشن کی ایک تاریخ رقم کی گئی۔
سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہواجس میں اپوزیشن نےبھرپوراحتجاج اورنعرےبازی کی ۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ دہشت گردی خواہ کہیں سےبھی آرہی ہو،جڑسےاکھاڑدیں گے،دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری ہے،وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بلوچستان سےملاقات میں مستقبل کالائحہ عمل تیارہوگا،ہماری افواج نےجوکرداراداکیاہےاسکی مثال نہیں ملتی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کم سےکم نقصان میں بہترین کارکردگی دکھائی گئی، دہشت گردی کیخلاف آپریشن کی ایک تاریخ رقم کی گئی،پوری قوم افواج پاکستان کےساتھ کھڑی ہے،پاک فوج نےکم سےکم نقصان میں کارکردگی دکھائی،واقعےپرپی ٹی آئی سوشل میڈیانےمنفی کرداراداکیا،دوسروں پرانگلی اٹھانےوالوں اپناماضی پہلے دیکھناچاہیے،پی ٹی آئی کےسوشل میڈیانےدہشت گردوں کوکریڈٹ دیا۔
خواجہ آصف کاکہناتھاکہ کل ہمیں فارم47کاطعنہ دیاگیا،یہ خودمارشل لاکی پیداوارہیں،آمروں کاساتھ دینےوالےآج جمہوریت کادرس دے رہے ہیں، کوئی شرم ہوتی ہےکوئی حیاہوتی ہے،سرفرازبگٹی دہشت گردی کےخلاف سینہ تان کرکھڑےہیں،کےپی میں دہشت گردوں کیخلاف کیاکارروائی کی گئی۔
بعدازاں قومی اسمبلی میں جعفرایکسپریس پردہشتگردوں کےحملےکےخلاف قراردادمتفقہ طورپرمنظورکی گئی۔
قراردادکےمتن میں کہاگیاکہ ایوان جعفرایکسپریس کےمسافروں کویرغمال بنانےاورجانی نقصان کی مذمت کرتاہے،ملک کوعدم استحکام کاشکارکرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
مارچ 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااہم اجلاس طلب کرلیا
اگست 12, 2024 -
امریکی ریکارڈ ہولڈر کا 171واں دلچسپ ریکارڈ
مئی 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔