کوئی بدتمیزی کرے تو جواب دینے کے بجائے صبر سے کام لیں ،بشریٰ انصاری

0
51

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نےکہاکہ کوئی بدتمیزی کرے تو جواب دینے کے بجائے صبر سے کام لیں۔
حال ہی میں اداکارہ بشریٰ انصاری کاایک انٹرویو میں کہناتھاکہ اگر زندگی کو پُرسکون اور خوش باش بنانا چاہتے ہیں تو چند باتیں ذہن میں بٹھالیں۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ اس وقت تک سکون سے نہیں سوتی جب تک مجھے یقین نہ ہو جائے کہ کسی دوست یا قریبی شخص کو میری کسی بات یا عمل سے تکلیف نہیں پہنچی۔
اُن کاکہناتھاکہ خوشگوارزندگی گزارنےکےلئےضروری ہےکہ جو چیزیں آپ کے پاس ہیں ان پر خوش ہوں اور جو دسترس میں نہیں اُن پر افسوس اور رنجیدہ نہ ہوں۔ اگر ان چھوٹی چھوٹی باتوں پر عمل کرلیا جائے تو آپ کی زندگی سکون میں آجائے گی اور کبھی ڈپریشن کا شکار نہیں ہوں گے۔
بشریٰ انصاری کامزیدکہناتھاکہ اگرکوئی آپ کےساتھ بدتمیزی کرے تو جواب دینے کے بجائے صبر سے کام لیں اور وقت کا انتظار کریں۔ آپ سے بدتمیزی کرنے والے خود نادم ہوں گے۔

Leave a reply