چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ اپنےکھیلوں کےمیدانوں کوعالمی معیارکےمطابق بنائیں گے۔
لاہور(عتیق ملک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔ صرف لاہور نہیں تینوں اسٹیڈیم کی تعمیرنو ناممکن تھی، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے پروجیکٹ مکمل کرلیں گے، کام جتنی تیزی سے ہوسکتا ہے ہورہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم دن رات کام کررہی ہے، قذافی اسٹیڈیم کا ترقیاتی کام جلد مکمل کیا جائے، قذافی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام ایک چیلنج ہے، ہمارا کوئی بھی اسٹیڈیم عالمی معیار پر پورا نہیں اترتا۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ میچز کا شیڈول آگے پیچھے ہوسکتا ہے، اسٹیڈیمز میں بنیادی اشیا کی فراہمی ترجیح ہے، اپنے کھیلوں کے میدانوں کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں گے، اپنے میدانوں کو دنیا کے بہترین اسٹیڈیمز میں تبدیل کریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیانےبھارت کو184رنزسےشکست دیدی
دسمبر 30, 2024 -
مٹی سے بجلی فراہم کرنے والا آلہ سائنس دانوں نے تیار کر لیا
اپریل 11, 2024 -
خوشخبری ،یو ای ٹی لاہور کی عالمی درجہ بندی میں ترقی
اپریل 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔