کیا گوگل میپس پہلے کے مقابلے مختلف نظر آرہا ہے؟

0
38

پاکستان ٹوڈے: کیا آپ کو اپنے اینڈرائیڈ فون میں گوگل میپس پہلے کے مقابلے میں مختلف نظر آ رہا ہے؟

اگر ایسا ہے، تو یہ صرف آپ کے فون میں ہی تبدیل نہیں ہوا ، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ گوگل میپس کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے اور یہ نیا ڈیزائن کچھ اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے۔ فروری 2024 میں گوگل میپس کے نئے ڈیزائن کی جھلک دیکھنے میں آئی تھی اور اب چند صارفین اسے استعمال کر رہے ہیں۔

9  ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق نئے ڈیزائن میں میپس کے متعدد فل سکرین پینلز میں اب میپ بیک گراؤنڈ میں نظر آئے گا، جس سے مختلف تفصیلات کو ایک ساتھ دیکھنا ممکن ہوگا۔ان پینلز کے کونے اب زیادہ گول ہوں گے، جبکہ شیئرنگ یا کلوزنگ بٹن سکرین پر نظر آئیں گے،

مگر سب سے بڑی تبدیلی ڈائریکشنز کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔کسی سفر کے آغازاور اختتامی پوائنٹس اپ میپ کے اوپر نظر آئیں گے، جبکہ سکرین کے نیچے پیدل، گاڑی یا بائیک وغیرہ سے کیے جانیوالے سفر کی تفصیلات کو دیکھنا بھی ممکن ہوگا۔

Leave a reply