
نیوڈیموکرٹیک پارٹی نےکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکےخلاف تحریک عدم اعتمادکی تیاریاں شروع کردیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق جسٹن ٹروڈوکی اہم اتحادی جماعت نیوڈیموکرٹیک پارٹی نے27جنوری کوتحریک عدم اعتمادلانےاعلان کردیا۔اپوزیشن پارٹیوں نےحمایت کردی توجسٹن ٹروڈو اقتدار سے باہر ہوجائیں گے۔
رہنمانیوڈیموکرٹیک پارٹی جگمیت سنگھ کاکہناہےکہ لبرل حکومت ناکام ہوگئی ،نئے انتخابات کرائےجائیں۔
عدم اعتماد کی تحریک پارلیمان سے منظور ہونے کی صورت میں ملک میں قبل از وقت انتخابات کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔ یہ بھی تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ اگر کینیڈا میں قبل از وقت الیکشن ہوئے تو اس کا فائدہ اپوزیشن جماعت ’کنزرویٹو پارٹی‘ کو ہو سکتا ہے۔
واضح رہےکہ جسٹن ٹروڈو نومبر 2015 سے کینیڈا کے وزیراعظم منتخب ہوتے چلے آرہے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں 3 بار ہونے والے انتخابات میں ان کی مقبولیت کے سبب کینیڈا میں لبرل پارٹی حکومت بناتی رہی ہے۔
یادرہےکہ کینیڈا میں ہر 4 برس بعد الیکشن ہوتے ہیں اور آئندہ انتخابات اکتوبر 2025 یا اس سے قبل ہونے ہیں۔
نائجر: مسجدپردہشتگردوں کاحملہ،44شہری شہید،13زخمی
مارچ 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بہاولپور:کاراورٹریلرمیں تصادم،5افرادجاں بحق،متعددزخمی
جنوری 13, 2025 -
پی آئی اے کی یورپ کیلئےپہلی پرواز کب جائے گی؟
دسمبر 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔