
خیبرپختونخواایپکس کمیٹی نے ضلع کرم میں تمام بنکرز کو ختم کرنےکافیصلہ کرلیا۔
خیبرپختونخواایپکس کمیٹی کااجلاس منعقدہواجس میں ضلع کرم کی صورتحال بارے اہم فیصلے کئےگئے۔اجلاس میں وزیراعلیٰ علی مین گنڈاپور،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری کے پی، آئی جی اور متعلقہ کابینہ اراکین نے شرکت کی۔
اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکوقیام امن کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہاکہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں سپورٹ کریں گے۔
اس موقع پر ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ ضلع کرم میں تمام بنکرز کو ختم کیا جائے گا جب کہ علاقے میں لوگوں سے اسلحہ واپس لینے کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے تاکہ مستقبل میں ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کرم میں اسلحےکے رجحان کے خاتمے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ امن کے قیام کے لیے تمام توانائیاں بروئےکارلائی جائیں گی، امن و امان کے لیے وفاقی حکومت بھی تعاون کرے، امن کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صنم جاویدکی رہائی:والدکاعدالت سےرجوع
جولائی 15, 2024 -
آئی فون 16 سیریز کی قیمتیں گرگئیں،اب کتنے کا ملے گا؟
دسمبر 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔