سربراہ جمعیت علمااسلام (ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں امن و امان کے حالات اچھے نہیں ۔
سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کاپارلیمنٹ ہاؤس کےباہرصحافیوں سےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ آئینی ترمیم کےحوالےسےہم نےگزشتہ روزاپناموقف واضح کردیاتھا۔
صحافی نےسوال کیاکہ یعنی جے یو آئی ووٹ نہیں کرے گی کسی آئینی ترمیم، عدلیہ کے حوالے سےجس پرجواب دیتےہوئےمولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ ظاہر ہے ہم نے اصلاحات کے حوالے سے جو تجاویز دی ہے اس حوالے سے کوئی چیز آتی ہے تو اس پر غور ہوگا۔
صحافی نےمولانافضل الرحمان سےسوال کیاکہ خیبر پختونخو امیں گورنرراج کی باتیں ہورہی ہیں، کیا ایسےحالات ہیں کہ گورنرراج لگے۔
مولانافضل الرحمان نےجواب دیتےہوئے کہاکہ خیبرپختونخوامیں گورنرراج لگانےکےحالات نہیں ہیں۔
سربراہ جےیوآئی کاکہناتھاکہ تاہم خیبر پختونخوا میں حالات اچھے بھی نہیں ہیں مختلف اضلاع میں امن و امان کے حالات اچھے نہیں کیا گورنر میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ حالات کو کنٹرول کرسکے۔
مولانافضل الرحمان نےوزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکےافغانستان سےبراہ راست بات چیت کےبیان کوجذباتی بات قراردےدیا۔
مولاناکاکہناتھاکہ یہ جذباتی باتیں ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ڈینگی کےوارجاری،مزید149کیسزرپورٹ
اکتوبر 12, 2024پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے
اکتوبر 12, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔