گرمی کی لہر: طلبا و طالبات کو یونیفارم کی پابندی سے آزادی دیدی گئی

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری،پنجاب کے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گرمی کی لہر کے پیش نظر طلبا کو یونیفارم کی پابندی سے آزادی دیدی۔
تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کیلئے یونیفارم میں نرمی کی اطلاعات پر طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، طلبا کا کہنا ہے کہ وہ اب ہلکے پھلکےسوتی کپڑے پہن کر سکول آیا کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی سے طلبا کو یونیفارم کی بجائے کوئی بھی مناسب لباس پہننے کی اجازت ہو گی۔ یہ اجازت15ستمبرتک برقراررہےگی۔پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جو نئی ہدایات تمام سکولوں کے منتظمین کو بھیجی ہیں، ان میں خاص طور سے کہا گیا ہے کہ طالبات کے میک اپ کرنے، جیولری ، چمکدار اور ریشمی لباس کے استعمال پر پابندی عائد رہے گی۔
اس کے علاوہ پنجاب کے سکولوں میں خاتون ٹیچرز کیلئے شلوار قمیص پہننا اور دوپٹہ اوڑھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خاتون ٹیچرز کیلئے جینز، ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی ،تاہم مرد ٹیچر ٹی شرٹ اور جینز پہننے کیلئے آزاد ہیں۔ تمام سکولوں میں نماز ظہر پڑھنے کی سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کواسلام آبادمیں جلسےکی اجازت نہ دینےکافیصلہ
اگست 21, 2024 -
سائنس کا نیا شاہکار”اٹلس روبوٹ
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔