گوشوارےجمع نہ کرانےپر139اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

0
21

الیکشن کمیشن ان ایکشن،گوشوارےجمع نہ کرانےپر139اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق سینیٹ کے2اورقومی اسمبلی کے16اراکین کی رکنیت معطل کی گئی،میاں اظہر،طارق بشیرچیمہ،اخترمینگل اورمحبوب سلطان کی رکنیت معطل کی گئی۔علی قاسم گیلانی،طاہراقبال اورفرخ الطاف کی رکنیت معطل کردی گئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن نےکہاہےکہ پنجاب اسمبلی کے68اراکین کی رکنیت معطل کی گئی،سندھ اسمبلی کے15اراکین کی رکنیت معطل کی گئی،خیبرپختونخوااسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل جبکہ بلوچستان اسمبلی کے5اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کےمطابق چیئرمین سینیٹ اورسپیکرزکومعطل اراکین سے متعلق آگاہ کردیاگیا۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نےگوشوارےجمع نہ کرانےوالےارکان کو15جنوری تک مہلت دی تھی۔

Leave a reply