دبئی: لیجنڈری اداکاروں میں سے ایک گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا کی شادی کو 36 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور ہندی فلم انڈسٹری میں ان کی شادی سب سے زیادہ مستحکم رہی ہے۔
حال ہی میں معروف بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ نے بھی اپنی شادی سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔ اداکار اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا ڈانس رئیلٹی شو میں مدعو تھے، سنیتا کی جانب سے اپنی نجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا، جس پر مادھوری ڈکشت بھی حیران رہ گئیں۔
سنیتا کا مادھوری کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ میری شادی اس وقت ہوئی میں 18 سال کی تھی اور میری بیٹی 19 سال کی عمر میں پیدا ہوئی۔ اس پر بھارتی سنگھ اور مادھوری بھی حیران رہ گئیں۔ سنیتا کا بتانا تھا کہ چیچی (گووندا) اس وقت تک ہیرو بن گئے تھے تو ان دنوں میری ساس نے مجھے شادی کے وقت کہا تھا کہ تم دونوں خفیہ شادی کرو۔
گووندا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان دنوں یہ رواج بھی عام تھا کہ اگر ہیرو کی شادی ہوگئی ہو اور پھر اس کا کیرئیر ختم ہو جاتا تھا، یہی وجہ تھی کہ ہم نے ایک سال تک اپنی شادی کو چھپا کر رکھا تھا۔ واضح رہے اداکار گووندا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے۔
جن کی پہلی اولاد اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی موت کا شکار ہو گئی تھی، سنیتا نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا تھا۔ جس پر کمزوری کے باعث وہ اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی موت کا شکار ہو گئی تھی۔گووندا اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ نومولود کی موت نے انہیں اور اہلیہ کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور ساتھ دینے میں مدد کی تھی۔
ویناملک نےبالی ووڈسےمتعلق بڑاانکشاف کردیا
نومبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
خیبرپختونخوا کیلئے بڑا ریلیف
مارچ 7, 2024 -
دنیا کے 10 امیر ترین افراد میں پہلا نمبر کس کا؟
اپریل 4, 2024 -
کراچی سفاری پارک آنیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری
اپریل 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔