گوگل میپس کا ایسا نیا فیچر جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا

0
24

گوگل کا اپنے صارفین کیلئے اہم اقدام،گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف، جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا۔
گوگل میپس کا یہ فیچر ان صارفین کیلئے انتہائی مددگار ثابت ہوگا، جو گاڑیوں کے مالک ہیں۔4 سال قبل گوگل کی جانب سے نیوی گیشن سکرین میں میپس صارفین کو ان کی گاڑیوں کا روپ بدلنے کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔اب ان کسٹمائزیشن آپشنز کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گوگل میپس میں گاڑیوں کے 5 نئے ماڈلز کے آپشن کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ان ماڈلز میں جیپ،ہیچ بیک اور دیگر شامل ہیں اور 8 نئے رنگوں کا انتخاب کرنے کا موقع بھی ملے گا۔اس سے قبل گوگل میپس کے صارفین کو صرف 4 آپشنز دستیاب تھے، جن میں ایک ریگولر ایرو کا آئیکون تھا،دوسرا زرد ایس یو وی، تیسرا سرخ گاڑی اور چوتھا سبز پک اپ ٹرک کا آپشن تھا۔اب انہیں 8 گاڑیوں ،اگر ایرو کو بھی گاڑی تسلیم کرلیا جائےتو آئیکون 8 رنگوں کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ابھی گوگل میپس کے آئی او ایس ورژن میں محدود صارفین کو دستیاب ہے، تاہم یہ نیا فیچر بتدریج اینڈرائیڈ صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔

Leave a reply