گوگل نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

0
13

گوگل نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی۔صارفین اب گوگل پلے سٹور سے بیک وقت 3 ایپس انسٹال کرسکیں گے۔
برسوں تک اینڈرائیڈ سمارٹ فونز استعمال کرنیوالےصارفین پلے سٹور میں ایک وقت میں صرف ایک ایپ یا گیم انسٹال یا اپ ڈیٹ کرتے رہے ہیں، تاہم اپریل 2024 میں گوگل کی جانب سے بیک وقت 2 ایپس کو انسٹال کرنے کا آپشن متعارف کرایا گیا اور اب گوگل نے خاموشی سے ایک اور بہترین اپ ڈیٹ متعارف کروادی ہے، جس کے مطابق اب صارفین گوگل پلے سٹور سے بیک وقت 3 ایپس انسٹال کرسکیں گے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق اگرصارفین کی ڈیوائس میں 3 سے زیادہ ایپس کی اپ ڈیٹس پینڈنگ ہیں اور صارف اپ ڈیٹ آل پر کلک کرتا ہے تو پلے سٹور کی جانب سے بیک وقت 3 ایپس یا گیمز کو انسٹال یا اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔نئے فیچر کے تحت تمام ایپس بہت کم وقت میں اپ ڈیٹ ہو جائیں گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل کے اس نئے فیچر سے صارفین کو وقت بچانے میں کافی مدد ملے گی۔
گوگل کی جانب سے نئے فیچر کو بتدریج تمام صارفین کیلئے متعارف کروایا جا رہاہے۔

Leave a reply