معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کا انقلابی اقدام،گوگل ٹرانسلیٹ میں 100 سے زیادہ نئی زبانوں کااہتمام، گوگل نے زبانوں کے ترجمے کی اپنی سروس گوگل ٹرانسلیٹ میں مزید 110 زبانوں کے اضافے کا اعلان کردیا۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا اضافہ ہے۔
کمپنی کا کہنا ہےکہ گوگل ٹرانسلیٹ زبانوں کےدرمیان رکاوٹوں کو توڑتا ہے، تاکہ اس کے صارفین کو دنیا سے جڑنے اور بہتر طریقے سے سمجھنے میں مزید مدد مل سکے۔
گوگل کمپنی ہمیشہ جدید ترین ٹیکنالوجیز استعمال کرتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس ٹول تک رسائی حاصل کر سکیں۔گوگل نے جن نئی زبانوں کا اضافہ کیا ہے، ان میں پنجابی (شاہ مکھی)، بلوچی، دری، افار، کینٹونیز، مینکس اور دیگر زبانیں شامل ہیں۔
پنجابی (شاہ مکھی) کے بارے میں گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فارسی ،عربی رسم الخط میں لکھی جانیوالی پنجابی کی ایک قسم ہے اور یہ پاکستان میں سب سے زیادہ بولی جانیوالی زبان ہے۔
کمپنی کے مطابق نئی شامل کی گئی زبانیں 61 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں، یعنی یہ زبانیں دنیا کی تقریباً آٹھ فی صد آبادی کی نمائندگی کرتی ہیں۔
گوگل کے مطابق کچھ زبانیں ایسی بھی ہیں، جن کے بولنے والوں کی تعداد 10 کروڑ کے لگ بھگ ہے، جبکہ کچھ ایسی بھی ہیں جو معدوم ہو رہی ہیں۔
گوگل ٹرانسلیٹ میں 110 زبانوں کا اضافہ آرٹی فیشل انٹیلی جینس اے آئی کے ذریعے ایک ہزار زبانوں کو سپورٹ کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔
گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان
اکتوبر 4, 2024پاکستان نے اپنا ہیلتھ کیئر اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا
اکتوبر 3, 2024لاہور:این سی اےمیں مصوری کی نمائش
اکتوبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔