(پاکستان ٹوڈے) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو سمارٹ فون بیٹری کی زندگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
اس فیچر سے اینڈرائیڈ فونز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے پر مجبور کر دیا جائے گا۔ ڈارک موڈ ایسا آپشن ہے جو کسی آپریٹنگ سسٹم یا ایپ کی کلر اسکیم کو بلیک یا گہری رنگت سے بدل دیتا ہے۔بیٹری لائف میں ڈارک موڈ سے بہتری آئے یا نہ آئے مگر یہ آنکھوں کے لیے بہتر ہوتا ہے کیونکہ سکرین کی روشنی سے بینائی پر پڑنے والا دباؤ کم ہوجاتا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن میں ایک خفیہ سیٹنگ موجود ہے جس کے ذریعے تمام ایپس کے لیے ڈارک موڈ کو ان ایبل کیا جا سکے گا۔ اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم کو ابھی متعارف نہیں کرایا گیا بلکہ اسے آئندہ چند ماہ بعد صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس فیچر کے تحت ایسی ایپس بھی ڈارک موڈ پر سوئچ ہو جائیں گی جن میں یہ سپورٹ موجود نہیں ہوگی اور اینڈرائیڈ فون میں مکمل ڈارک موڈ کا استعمال ممکن ہو جائے گا۔
اس فیچر تک رسائی اینڈرائیڈ 15 پر کام کرنے والے فونز کی سیٹنگز میں سسٹم اور پھر ڈویلپر آپشن میں جاکر ممکن ہوگی۔اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر لکھا آئے گا کہ اس سے کچھ ایپس میں ڈسپلے ایشوز کا سامنا ہو سکتا ہے۔یہ نیا فیچر ڈویلپر کی بجائے صارفین کے لیے تیار کیا گیا ہے مگر اب بھی اسے مثالی قرار نہیں دیا جا سکتا۔اس بارے میں مزید تفصیلات گوگل کی مئی میں شیڈول سالانہ کانفرنس میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
تحریر کوویڈیو میں بدل دینے والا اے آئی ماڈل متعارف
اکتوبر 7, 2024دنیا کی دوتہائی سیٹیلائٹس کس کے کنٹرول میں ہیں؟
اکتوبر 7, 2024یوٹیوب شارٹس میں اب 3 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرنا ممکن
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔