گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف

0
10

گوگل کروم نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروا دیا۔گوگل کے مطابق بہت جلد صارفین تمام ڈیوائسز میں حال ہی میں اوپن کی گئی ٹیبز کو دیکھ سکیں گے۔اس مقصد کیلئے continue with this tab نامی فیچر گوگل کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے تحت اگر صارفین گھر یا دفتر میں اپنے کمپیوٹر پر کسی طویل مضمون کو گوگل کروم پر اوپن کریں گے، تو  بعد میں اسی ٹیب کو اپنے فون پر بھی اوپن کرسکیں گے۔
اس کے علاوہ گوگل کی جانب سے آئی او ایس ڈیوائسز کیلئے ٹیب گروپس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔آئی او ایس ڈیوائسز میں کروم ایپ پر صارفین کسی ٹیب کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں تو نئے گروپ ٹیب بنانے کا آپشن سامنے آئے گا ، یوں صارفین اس ٹیب کو پہلے سے موجود ٹیب گروپ میں ایڈ کرسکیں گے۔
صارفین کیلئےہر ٹیب گروپ کیلئے الگ کلر کوڈ استعمال کرنے کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔یہ دونوں فیچرز ابھی صارفین کو دستیاب نہیں، تاہم ٹیکنالوجی ذرائع کے مطابق آنیوالے چند ہفتوں میں تمام صارفین کو ان فیچرز تک رسائی دیدی جائے گی۔

Leave a reply