
گوگل صارفین کیلئے خوشخبری،معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرا دیا۔
گوگل نے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم کو عام صارفین کیلئے متعارف کروا دیا ہے اور یہ اب مخصوص سمارٹ فونز میں دستیاب ہے۔
کمپنی کے مطابق ایسی نئی ڈیوائسز آنیوالے مہینوں میں دستیاب ہوں گی، جن میں یہ نیا آپریٹنگ سسٹم پہلے سے لوڈ ہوگا۔یہ سب سے پہلے گوگل کے پکسل فونز کو دستیاب ہوگا۔یہ پہلی بار ہے کہ جب گوگل کی جانب سے نئے آپریٹنگ سسٹم کو جون میں متعارف کرایا گیا ہے، عموماً کمپنی کی جانب سے نیا ورژن ستمبر یا اکتوبر میں جاری کیا جاتا ہے۔اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، جیسے لائیو اپ ڈیٹس، جس کے ذریعے آپ رائیڈ شیئرنگ گاڑیوں اور فوڈ ڈیلیوریز کو نوٹیفکیشنز میں ٹریک کر سکیں گے،اسی طرح نئے ڈیوائس سکیورٹی فیچرز اور دیگر متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔
نئے آپریٹنگ سسٹم کے چند اہم فیچرز کے مطابق اگر آپ فوڈ ڈیلیوری کے منتظر ہیں یا رائیڈ شیئرنگ سواری کا انتظار کر رہے ہیں، تو آپ کے فون کی لاک سکرین پر ہی لائیو اپ ڈیٹس کو دیکھنا ممکن ہو جائے گا۔کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ 16 کیلئے ڈیسک ٹاپ ونڈونگ ٹو اینڈرائیڈ نامی فیچر بھی متعارف کرایا ہے، جو آنیوالے مہینوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی نےسپیکر ایازصادق کی مذاکرات کی دعوت مستردکردی
فروری 8, 2025 -
ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ:عدالت میں چیلنج
جولائی 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔