ہانگ کانگ سکسز،پاکستان نےبھارت کوشکست دیکرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی

0
42

ہانگ کانگ سکسزمیں پاکستان نےروایتی حریف بھارت کوشکست دےکرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔
ایونٹ کامیچ ہانگ کانگ میں کھیلاگیاجہاں پرپہلےبیٹنگ کرتےہوئے بھارتی ٹیم مقررہ اوورزمیں 119بناکرڈھیرہوگئی،ہدف کےتعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سےاننگز کا آغاز آصف علی اور اخلاق احمد نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی بولرز پرخوب لاٹھی چارج کیااوربغیروکٹ گنوائےہدف پوراکرلیا۔
بھارت کے خلاف فتح کے ساتھ پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنا لی۔
ہانک کانگ سپر سکسز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر فہیم اشرف کر رہے ہیں۔

Leave a reply