ہانیہ اور زاویار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

0
16

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار نعمان اعجاز کی عروسی جوڑوں میں ملبوس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں ان کے چہروں کو مختلف طریقوں سے چھپانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ایک چیز جو واضح طور پر نظر آرہی ہے وہ یہ ہے کہ دونوں دلہا دلہن بنے دیکھا گیا۔

دیکھنے میں یہ ویڈیو نکاح کی تقریب کی لگ رہی ہے جس میں دونوں سفید عروسی جوڑوں میں ملبوس نظر آرہے ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز سال 2022 میں ڈراما ’مجھے یار ہوا تھا‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں اور یہی ڈراما دونوں کی دوستی کی وجہ بنا۔

اور اسٹار جوڑی کو دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے کہ ان کی پسندیدہ جوڑی نے شادی کرلی لیکن پھر ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

دراصل یہ ویڈیو ہانیہ عامر زاویار نعمان کے نکاح کی نہیں بلکہ کلاتھنگ برانڈ ‘ماہا وجاہت’ کے ‘دیارِ عشق’ نامی برائیڈل کلیکشن کیلئے کروائے گئے فوٹوشوٹ کا حصہ ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر اور زاویار نعمان اعجاز ‘آرسی مصحف’ کی رسم کرتے بھی نظر آئے جو اسٹار جوڑی کے مداحوں کے دلوں کو بھا گیا۔

ماہا وجاہت کے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین محبت سے بھرپور کمنٹ کرتے دکھے۔

ایک مداح نے لکھا کہ ‘ میرا نازک سا دل اس برائیڈل فوٹوشوٹ کیلئے تیار نہیں تھا’، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ‘ کاش یہ فوٹو شوٹ سچ میں دونوں کی شادی کا ہوتا’۔

Leave a reply