ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ سے دولہا تلاش کرنے کیلئے مدد مانگ لی

0
70

فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ سانیا ملہوترا نے متنازع اداکارہ عرفی جاوید کی پوڈ کاسٹ ’اَن کینسل ایبل‘ کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اُن سے رابطہ کیا تھا تاکہ وہ اداکارہ کے لیے ایک اچھا رشتہ تلاش کر سکیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے دولہا تلاش کرنے کے لیے اُن سے مدد مانگی ہے۔

سانیا ملہوترا نے عرفی جاوید کی پوڈ کاسٹ میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعدد جوڑیاں بنائی ہیں اور متعدد افراد کو آپس میں ملا کر اُن کی شادی کروائی ہے۔

اپنی بہن کی شادی میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلم ’سیم بہادر‘ کی اسٹار نے انکشاف کیا کہ ’میں نے اپنی بہن کو اپنے بہنوئی سے ملوایا تھا، میں نے کافی اپنے دوستوں کو بھی ملوایا جن کی شادی ہو چکی ہے، رشتے کروانے میں میری کامیابی کی شرح کافی اچھی ہے۔‘

سانیا ملہوترا اور عرفی جاوید کی اس پوڈ کاسٹ کے اس کلپ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ۔

اس ویڈیو پر پاکستانی ’ڈمپل کوئین‘ ہانیہ عامر نے کمنٹس سیکشن میں ردَعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’مدد کریں۔‘

ہانیہ عامر کے اس کمنٹ باکس پر سانیا نے جواب دیا ’ضرور بہن۔

Leave a reply