(پاکستان ٹوڈے) صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری سے تین گھنٹے کی طویل مشاورت
تفصیلات کے مطابق صحافت تنظیموں نے بل پر تحفظات کااظہار کر دیا، صحافتی تنظیموں نے بل کا مزید جائزہ لینے اور تجاویز دینے کےلئے بل کی منظوری موخر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ابھی کچھ تنظیموں نے تجاویز دی ہیں باقی سٹیک ہولڈرز کی تجاویز دینا باقی ہیں، بل میں وفاقی قانون سازی اور پنجاب کی قانون سازی پر بنیادی ابہام ہیں انہیں دورکرنا ضروری ہیں، ایڈووکیٹ جنرل اور وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے بل بارے بریفنگ دی۔
حکومت صحافیوں کی تجاویز لینے کےلئے تیار ہیں، ہتک عزت بل ایجنڈے پر آ چکا ہے اب حکومت بتائے گی کہ اس نے اگلا لائحہ عمل اختیار کرنا ہے، ملاقات میں سی پی این ای، اے پی این ایس، ایمنڈ، لاہور پریس کلب، پی ایف یو جے سمیت دیگر صحافتی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی، صحافتی تنظیموں کے وفد کی اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سے بھی ملاقات۔
اپوزیشن لیڈر نے صحافیوں کے مطالبات کی حمایت کر دی، آزادی اظہار رائے پر قدغن قبول نہیں کریں گے، اپوزیشن صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے ہتک عزت بل پر اپنی پندرہ ترامیم جمع کروائی ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔