ہش منی کیس:نومنتخب امریکی صدرٹرمپ کےگردگھیراتنگ

0
14

امریکی عدالت10جنوری کونومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ کےخلاف ہش منی کیس کافیصلہ سنائےگی۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق جسٹس جوآن مرچن نےکہاہےکہ ٹرمپ کوہش منی کیس میں سز اضرور ملنی چاہیے،حراست،جرمانہ اورپروبیشن میں سےقابل عمل حل نکالیں گے،نومنتخب امریکی صدرکوجیل میں بھجوانےکےحق میں نہیں ہوں۔
اُنہوں نےمزیدکہاہےکہ نومنتخب صدرٹرمپ10جنوری کوعدالت میں حاضر ہوسکتےہیں،ٹرمپ کواور دوسرےفریقین کوذاتی طورپرسنناچاہتاہوں،صدارتی استثنیٰ کی بنیادپرمقدمہ خارج نہیں کیاجاسکتا،ٹرمپ کوسزانہ سنائی توعوام کاعدالتی نظام پراعتماداٹھ جائےگا۔
واضح رہےکہ گزشتہ سال نومبرمیں امریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئےتھےجس میں نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاپنی سیاسی حریف کملاہیرس کوشکست دےکردوسری مرتبہ امریکی صدارت کاتاج اپنےسرسجایاتھا۔
یادرہےکہ رواں سال20جنوری کونومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری ہے۔

Leave a reply