ہم نے فیصلہ کیا کہ حالات کچھ بھی ہوں، ہم لڑیں گے،محمدرضوان

0
21

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےکہاہےکہ ہم نے فیصلہ کیا کہ حالات کچھ بھی ہوں، ہم لڑیں گے اور جیت کی کوشش کریں گے۔
میلبرن میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریزکےپہلےمیچ میں قومی ٹیم کومیزبان آسٹریلیاکےہاتھوں دووکٹوں سےشکست ہوئی جس کےبعدپریس کانفرنس کرتےہوئےقومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ ٹیم نے کینگروز کیخلاف اچھامقابلہ کیا البتہ نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔ ٹیم نے جس طرح فائٹ کی اس پر فخر ہے۔
حارث رؤف کی باولنگ کی تعریف کرتےہوئے محمدرضوان کاکہناتھاکہ انکی غیر معمولی کارکردگی نے پاکستان کو میچ میں رکھا۔
ان کامزیدکہناتھاکہ ہم نے فیصلہ کیا کہ حالات کچھ بھی ہوں، ہم لڑیں گے اور جیت کی کوشش کریں گے۔
واضح رہےکہ آسٹریلیاکوپاکستان پر1-0کی برتری حاصل ہے۔

Leave a reply