یوم دفاع:صدرمملکت اوروزیراعظم کاغازیوں اور شہیدوں کوسلام

0
12

یوم دفاع وطن کےموقع پرصدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم  شہباز  شریف  نے غازیوں اور شہیدوں کوسلام پیش کیا۔
صدرمملکت کاپیغام:
صدرآصف علی زرداری کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ یوم دفاع ہمیں ملکی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کو نقصان پہنچانے کا دشمن کا خواب چکنا چور کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج ِعقیدت پیش کرتا ہوں ۔
آصف علی زرداری کامزیدکہناتھاکہ مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، ہماری افواج دفاعی سازوسامان سے لیس ، پیشہ ورانہ مہارت کی حامل ہیں، افواجِ پاکستان ملک کو تمام چیلنجوں سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ آج پاکستان کو بہت سے خطرات اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ہم سب دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں، ادارے بھی دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم کاپیغام:
وزیراعظم شہبازشریف کااپنےپیغام میں کہناتھاکہ آج کےدن میں پوری قوم کےساتھ یکجاہوکرافواج پاکستان کےجوانوں،شہدااوران تمام لوگوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،آئیےآج کےدن ہم اپنے شہدا اورغازیوں کےجذبےکی تجدیدکرتےہوئےپاکستان کےدفاع اورتعمیرنوکےعہدکااعادہ کریں اوراپنےقائدمحمدعلی جناح کےوژن کےمطابق محنت اوردیانت کی اقدار کو اپناتے ہوئےپیارےپاکستان کےروشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی تاریخ میں 6 ستمبر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یوم دفاع ہمارے دفاع اور استقلال کی علامت بن چکا ہے، ہماری افواج کا حوصلہ اور فرض سے لگن ہی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے۔ شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد اور خود مختارمملکت میں زندگی گزار رہے ہیں، شہداء کے جذبے کو اپنے دلوں میں بسا کر ہی پاکستان کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply