یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہے،راناتنویر
وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سیکیورٹی رانا تنویرنےکہاہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ختم کرنے یا بند کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز اور پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیاگیاتوجہ دلاؤ نوٹس آصفہ بھٹو زرداری، نوید قمر نفیسہ شاہ اور اعجاز جھاکرانی نے پیش کیا۔
آصفہ بھٹوکاکہناتھاکہ کیا یہ فیصلہ وفاقی کابینہ کا تھا اور اب حکومت فیصلہ واپس لے رہی ہے۔
وفاقی وزیرراناتنویرنےتوجہ دلاؤنوٹس پرجواب دیتےہوئےکہاکہ کابینہ میں بند کرنے سمیت تمام دیگر آپشنز پر بات کی گئی ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ختم کرنے یا بند کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہے، صرف تنظیم نو اور بہتر کرنے کی بات کی جارہی ہے ،ملازمین کاتحفظ یقینی بنایا جائے گاری سٹرکچرنگ سٹیک ہولڈرز کے مشورے کے ساتھ آگے چلیں گے،منسٹر انچارج کے طور پر کئی دفعہ کہا ہے کہ ری سٹرکچرنگ کی بات ہورہی ہے۔
راناتنویرنےمزیدکہاکہ پی ڈبلیو ڈی کے صوبائی پراجیکٹس صوبائی محکمے دیکھیں گے،مینٹیننس کا معاملہ سی ڈی اے کے حوالے کردیا گیا۔پاک پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنا حکومت کا فیصلہ ہے اس لیے تو کہتے ہیں آپ کابینہ میں آئیں تاکہ آپ سے مشاورت ہوپاک پی ڈبلیو ڈی کی جگہ ایک اتھارٹی بنائی جا رہی ہے۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اے آئی ٹیکنالوجی ماحولیات پر کیسے اثرانداز ہورہی ہے؟
ستمبر 25, 2024 -
وفاقی کابینہ نےپریکٹس اینڈپروسیجرآرڈیننس کی منظوری دیدی
ستمبر 20, 2024 -
علی امین گنڈا پور کی قنسداد دہشتگردی عدالت پیشی کا معاملہ
اپریل 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔