
یوٹیوب صارفین کیلئے خوشخبری، بڑی سہولت متعارف، : یوٹیوب کمپنی کے اے آئی کی مدد سے ٹیکنالوجی کے میدان میں کیے گئے تجربے کے بعد اب یوٹیوب پر شارٹس بنانا انتہائی آسان ہوگیا ۔
کمپنی کی جانب سے گوگل ڈیپ مائنڈ کا اے آئی ویڈیو جنریشن ماڈل ویو 2 (Veo) یوٹیوب شارٹس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ویو 2 اور ڈریم سکرین اے آئی ٹولز کے ذریعے صارفین اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی مختصر ویڈیوز تحریری ہدایات کے ذریعے تیار کرسکیں گے۔اس سے قبل ڈریم سکرین کو ویو کے اولین ورژن میں ویڈیو بیک گراؤنڈز بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، مگر ویو 2 زیادہ بہتر ماڈل ہے، جس کے ذریعے آپ ناصرف بیک گراؤنڈز بلکہ کردار اور اشیا بھی ویڈیو کے لیے تیار کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس اپ گریڈ سے ڈریم سکرین کو زیادہ تیزی سے بنانا ممکن ہوگا اور یہ ماڈل صارف کی تحریری ہدایات کو سمجھنے کے حوالے سے زیادہ بہتر ہوگا اور حقیقت کے قریب ویڈیوز تیار کرے گا۔آسان الفاظ میں یہ ویڈیوز حقیقی دنیا جیسی ہوں گی اور ان میں موجود کردار حقیقی محسوس ہوں گے۔ صارفین پہلے سے بہتر ڈریم سکرین ٹول کو آزما سکتے ہیں۔
اس کے لیے شارٹس کیمرا اوپن کریں اور وہاں گرین سکرین کا انتخاب کرکے تحریر کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں، جبکہ یوٹیوب کی جانب سے پہلے سے کسی شارٹس ویڈیو میں موجود اے آئی کلپ کو ایڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، اس کے بعد create بٹن پر کلک کرکے مزید تحریری ہدایات دیں۔اس کے بعد ویو2 سب کام خود سنبھال لے گا اور چند سیکنڈوں میں شارٹس ویڈیو تیار ہو جائے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔