یوٹیوب نے تھرڈ پارٹی ایپس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا

0
84

پاکستان ٹوڈے: یوٹیوب نے اشتہارات روکنے والی تھرڈ پارٹی ایپس کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب نے گزشتہ برس عالمی سطح پر ایڈ بلاکرز کو ڈس ایبل کرنے کےچھوٹے تجربے کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد 2023 کی آخری سہ ماہی میں عالمی سطح پر ایڈ بلاکر کے استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔

اب گوگل کی زیر ملکیت سروس کی جانب سے ایسی تھرڈ پارٹی ایپس کے خلاف بھی کریک ڈاؤن شروع کیا جا رہا ہے۔یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جو صارفین اشتہارات کو بلاک کرنے کیلئے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کااستعمال کرتے ہیں، ان کے لیے ایپ میں ویڈیوز دیکھنا ممکن نہیں ہوگا اور ایک ایرر میسج آئے گا۔

آسان الفاظ میں یوٹیوب کو اشتہارات سے پاک رکھنے کے لیے استعمال کی جانے والی تھرڈ پارٹی ایپس جلد کام کرنا چھوڑ دیں گی، جبکہ صارفین کے لیے ویڈیوز کو دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔ جب تک صارف کی جانب سے ایڈ بلاکر کو ڈس ایبل نہیں کیا جائے گا، اس کے لیے یوٹیوب ویڈیوز دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔کمپنی کے مطابق اشتہارات کے بغیر یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لیے صارفین پریمیئم سروس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

Leave a reply