یوٹیوب کاصارفین کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نیا فیچر متعارف

یوٹیوب صارفین کیلئے بہترین اے آئی فیچر متعارف،یوٹیوب کی جانب سے صارفین کیلئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرادیا گیا۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنی ویڈیوز کیلئے کاسٹیوم انسٹرومنٹل بیک گراؤنڈ میوزک تیار کرنے کیلئے استعمال کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو کریٹیر میوزک مارکیٹ پلیس میں متعارف کرایا جا رہا ہے، تاکہ صارفین اے آئی کو تحریری ہدایات دے کر نئی دھنیں تیار کروا سکیں۔ اس فیچر کو بتدریج ان صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، جن کو کریٹیر میوزک تک رسائی حاصل ہے۔
یہ کمپنی کا کمرشل میوزک لائسنسنگ پلیٹ فارم ہے، جسے 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا۔اس کا مقصد صارفین کو ویڈیوز کیلئے میوزک کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے اور اس عمل کے اخراجات کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا بھی ہے۔
یہ نیا فیچر کریٹیر میوزک کے میوزک اسسٹنٹ ٹیب میں نظر آئے گا، جہاں ٹیکسٹ فیلڈ میں صارف اے آئی کو تحریری ہدایات دے گا کہ وہ کس قسم کی موسیقی چاہتا ہے، جس کیلئے کون سے موسیقی کے آلات استعمال کیے جائیں اور وہ کس قسم کی میوزک ویڈیو چاہتا ہے۔
یوٹیوب کے مطابق یہ میوزک مفت استعمال کیا جاسکے گا اور صارفین کو کاپی رائٹ کے دعوؤں کے بارے میں فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں صارفین کو دستیاب ہوگا، جسے بعد ازاں بتدریج دیگر ممالک کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔