پاکستان تحریک انصاف کا اقوام متحدہ ورکنگ گروپ برائے جبری حراست کی سفارشات کی روشنی میں بانی چئیرمین عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
ترجمان سابق وزیراعظم عمران خان کو فی الفور غیر قانونی قید سے رہا کیا جائے اور اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ کے مطالبات کی روشنی میں انہیں ہرجانہ ادا کیا جائے۔
ترجمان تحریک انصاف نے اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کی رپورٹ نے عمران خان کی غیرقانونی حراست کے محرکات کو مکمل طور پر سیاسی قرار دیا جن کا مقصد عمران خان اور تحریک انصاف کو انتخابات کی دوڑ سے باہر رکھنا تھا۔ بانی چئیرمین عمران خان کو سائفر اور توشہ خانہ کیس میں بغیر کسی قانونی جواز کے گرفتار کیا گیا جس کی تائید عالمی دنیاسے اٹھنے والی ہر دوسری آواز کر رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملک پر مسلط مینڈیٹ چور محض عمران خان کو قید میں رکھنے کیلئے پاکستان کے دنیا سے تعلقات خراب کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے پیش کردہ سفارشات کو سنجیدگی سے نہ لے کر مینڈیٹ چور ملک کیلئے عالمی سطح پر مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، بانی چئیرمین عمران خان کے خلاف قائم کردہ تمام 203 مقدمات جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
ترجمان ان تمام جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں سے درجنوں کیسز میں عمران خان عدالتوں سے باعزت بری ہو چکے ہیں، سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے جھوٹے توشہ خانہ اور سائفر کیسز میں سنائی گئی غیرآئینی سزائیں عدالتوں کی جانب سے معطل کی جا چکی ہیں۔ اس سے قبل امریکی کانگریس کے 97 فیصد سے زائد اراکین پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، سیاسی انتقام، لاقانونیت اور انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف نہایت اہم اور غیر معمولی قرارداد منظور کر چکے ہیں۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پر قابض غیر آئینی اور غیرمنتخب سرکار عمران خان کی غیرقانونی قید کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو سنجیدگی سے نہ لے کر عالمی سطح پر ملکی ساکھ اور تشخص کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، ترجمان تحریک انصاف ملک کو عالمی سطح پر پہنچنے والے مزید کسی بھی نقصان کے ذمہ دار اپنے ذاتی مفادات کی خاطر سابق وزیر اعظم کو ناحق قید میں رکھنے پر بضد مینڈیٹ چور حکمران ہوں گے۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں اہم پیشرفت
نومبر 6, 2024فضائی آلودگی میں اضافہ:حکومت ان ایکشن
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دوسراٹیسٹ:185رنزکےجواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری
ستمبر 2, 2024 -
روس اور چین کا چاند پر خلائی مرکز بنانے کا منصوبہ
مارچ 5, 2024 -
ویمن ایشیاکپ میں قومی ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
جولائی 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔