آئر لینڈ نے مصنوعی ذہانت کا مقابلہ کرنے کیلئے مختلف شخصیات کو چن لیا

مصنوعی ذہانت کا مقابلہ انوکھے انداز میں کیاجانے لگا۔آئرلینڈنے کوئی کام نہ کرنے کی تنخواہ 5 لاکھ 36 ہزار روپے مقرر کر دی۔
آئرلینڈ نے گزشتہ سال چنیدہ افراد کو کوئی کام نہ کرنے کے بدلے ماہانہ5 لاکھ 36 ہزار روپے تک دینے کا اعلان کر دیا ،تاکہ دیکھا جا سکے کہ معقول آمدنی ان افراد کی ذہنی و جسمانی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ حکومت نے دوہزار منتخب ادیبوں، موسیقاروں، فنکاروں اورمختلف فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو تین سال تک ہر ماہ1600 پاؤنڈ، تقریبا ً5 لاکھ 36 ہزار پاکستانی روپے سے زائدرقم دینے کا فیصلہ کیا کہ دیکھا جا سکے کہ یہ آمدن ان کی شخصیت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے۔
مغربی دنیا میں یہ تحریک زور پکڑ چکی ہے کہ مصنوعی ذہانت سے جنم لیتے مسائل کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومتیں ہر شہری کو ماہانہ بنیادی آمدن مہیا کریں، جو تقریباً 1600 پاونڈ بنتی ہے، تا کہ وہ اپنی روزمرہ ضروریات باعزت پوری کر سکیں۔اس تجویزاور مطالبے کی افادیت دیکھنے کیلئے آئرلینڈ کے علاوہ انگلینڈ، کینیڈا، فن لینڈ ،امریکا و دیگر مغربی ممالک میں بھی یہ تجرباتی پروگرام شروع کیا گیاہے۔
بنیادی آمدن کا خیال سب سے پہلے برطانوی مفکر تھامس مور نے 1516 میں پیش کیا تھا۔
ماہانہ بنیادی آمدن پانیوالے آئرش شہریوں کا کہنا ہے کہ مالی مسائل کے بوجھ سے آزاد ہو کر وہ بہترین تخلیقی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پرآرہی ہے،ڈونلڈٹرمپ
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب بھرمیں دفعہ 144نافذ،نوٹیفکیشن جاری
اگست 22, 2024 -
دھنداندھادھند:موٹرویزمختلف مقامات سےبند
نومبر 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔