آئندہ سال میٹرک امتحان کب لیا جائے گا؟ڈیٹ شیٹ جاری

0
6

سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے اہم خبر،آئندہ سال میٹرک امتحان کب لیا جائے گا؟ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔
بورڈ ذرائع کے مطابق میٹرک کا امتحان آئندہ سال ماہ رمضان میں لیا جائے گا۔اس سلسلے میں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈ نے میٹرک کی عارضی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے ۔
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عارضی ڈیٹ شیٹ تیار کرلی۔صوبہ بھرکےتمام تعلیمی بورڈیونیفائیڈڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحان لیں گے۔پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات4مارچ 2025سےشروع ہوں گے، میٹرک کاپہلا پیپرعربی اورتاریخ کالیا جائے گا،میٹرک کاآخری پیپر24مارچ کوپنجابی کا ہوگا۔
نہم کاپہلاپیپر25مارچ کوانگریزی لازمی کالیا جائےگا،عید الفطرکی چھٹیاں 29 مارچ سے3اپریل تک ہوں گی،نہم کاآخری پرچہ18اپریل کوپنجابی کالیا جائے گا۔پریکٹیکل امتحانات کاآغاز 23اپریل سےہوگا۔

Leave a reply