آئندہ مالی سال بجٹ میں وفاق ،صوبوں کیلئےسالانہ ترقیاتی پروگرام تیار

آئندہ مالی سال2025-26 کےبجٹ میں وفاق اورصوبوں کیلئےسالانہ ترقیاتی پروگرام تیارکرلیاگیا ،اگلے بجٹ کیلئےمعاشی اہداف مقرر کرنے کیلئے سفارشات بھی فائنل کرلی گئیں۔
ذرائع کےمطابق قومی ترقیاتی بجٹ کیلئے4ہزارارب روپےسےزائدکی رقم مختص کرنےکی سفارش کی گئی ہے،جبکہ اگلےبجٹ میں جی ڈی پی گروتھ4.2فیصدتک مقررکرنےکی تجویزدی گئی ہےاورمہنگائی کی شرح7.5فیصدزراعت کی گروتھ 4.5فیصدرکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔صنعت4.3اورخدمات کےشعبہ کی گروتھ 4.7فیصدمقررکرنےکی تجویزدی گئی ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ بجٹ میں مقامی طورپرتیارکی گئی کاروں پرجی ایس ٹی میں اضافےکاامکان ہے،اضافہ وزارت تجارت اورایف بی آرکی مشترکہ ٹیکنیکل ٹیم نےتجویزکیا،ٹیکس کی شرح12.5فیصدسے بڑھا کر18 فیصد ہونے کاامکان ہے،850سی سی سےکم کی گاڑیوں پرسیلزٹیکس میں اضافےکی توقع ہے۔پٹرول اور گاڑیوں پرنئی لیوی عائدہونےکاامکان ہے،جبکہ کیپٹل گین اورمنافع پربھی ٹیکس میں اضافےکی توقع ہے۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ سپرٹیکس میں ردوبدل کی تجویزردہونےکاامکان ہے، بینک ڈیپازٹ اوربچت اسکیموں پرٹیکس میں اضافےکی تجویززیرغور ہے،نان فائلر کےاکاؤنٹ سےچیک کیش ہونےپرٹیکس میں مزید اضافہ ہوگا،سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی ترقیاتی پروگرام کوحتمی شکل دے گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
علی امین گنڈاپورکواشتہاری قراردیےجانےکی کارروائی منسوخ
جنوری 2, 2025 -
فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی گئی
مئی 27, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔