آئندہ مالی سال وفاق کیلئے1000ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص

0
2

آئندہ مالی سال وفاق کے لئے1000 ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کرلیاگیا۔
دستاویز کےمطابق آبی وسائل کی وزارت کیلئے147ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا،جبکہ داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کےلئے20ارب روپےمختص کئےگئےہیں۔دیامیربھاشاڈیم کےلئے35ارب روپے مختص ،کراچی واٹرسپلائی کےلئے8.2ارب روپےمختص کیاگیا،کراچی میں کےفورواٹرسپلائی منصوبے کیلئے9 ارب40 کروڑروپے مختص کئےگئےہیں۔
دستاویزمیں کہاگیاکہ مہمندڈیم کےلئے35ارب 70کروڑروپےمختص کئےجارہےہیں،ایس آئی ایف سی کیلئے50کروڑروپےکاترقیاتی بجٹ مختص کیاجائےگا،سائنس وٹیکنالوجی کیلئے4.7ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا،سپارکوکےلئے4ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا،اراکین پارلیمنٹ کی سکیموں کیلئے50ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص،موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کےلئے2.7ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا۔
دستاویز میں مزیدکہاگیاکہ نیشنل ہائی وےاتھارٹی کےلئے302ارب روپے کاترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا،ڈی جی خان این 55 منصوبےکے لئے 11.4ارب روپے مختص ،ہوشاب اور خضدارایم8سیکشن کےلئے7ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا۔ این 25خضدارکچلاک سیکشن منصوبے کے لئے40ارب روپےمختص ،این 25کراچی کوئٹہ سیکشن کےلئے 40 ارب روپےمختص کیےگئے۔
دستاویزکےمطابق حیدرآبادسکھرموٹروےکےلئے30ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص ،این25کچلاک چمن سیکشن کےلئے40ارب روپےمختص ،تعلیم کےلئے19.2ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا، نیو گوادرائیرپورٹ منصوبےکےلئے4ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا،آزادجموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش سکولزکےلئے9ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص،سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کےلئے47.4ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا۔
دستاویز میں کہاگیاکہ سندھ میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کےلئے20ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کیاگیاہے،سندھ کوسٹل ہائی وےمنصوبےمیں وفاق 4ارب روپےفراہم کرےگا،سندھ میں نواب شاہ،رانی پورہائی وے منصوبے کےلئےوفاق6ارب روپےفراہم کرےگا،خیبرپختونخواکےضم شدہ اضلاع کے لئے70.4ارب روپےکاترقیاتی بجٹ مختص کیاگیا۔

Leave a reply