آئینی بینچ نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست خارج کر دی
سپریم کورٹ کےآئینی بینچ نےآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سےمتعلق درخواست خارج کردی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نےکیس کی سماعت کی۔درخواست پر رجسٹرارآفس کےاعتراضات برقرارتھے۔
آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف کیس میں درخواست گزار پیش نہ ہوئے۔بعدازاں آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کردی۔
واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست آئینی بینچ میں سماعت کےلیے مقرر کی گئی تھی۔ آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کیخلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کر رکھی ہے۔
یادرہےکہ وفاقی کابینہ نے چندروزقبل سروسز چیفس کی مدت ملازمت 5 سال کرنے کی منظوری دی تھی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے بھی سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سپرہٹ سیریز’’مرزاپور3‘‘نےدھوم مچادی
جولائی 13, 2024 -
سموگ کاروگ:مزیدپابندیاں،تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں اضافہ
نومبر 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔