آئینی ترامیم کامعاملہ:بلاول کانوازشریف سےٹیلیفونک رابطہ

0
27

آئینی ترامیم کامعاملہ:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اورصدرمسلم لیگ(ن)نوازشریف کےدرمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور 26ویں آئینی ترمیم پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ۔
ملک میں وفاقی آئینی عدالت کےقیام کےلئے آئین میں ترمیم کرنےکےلئے حکمران جماعت اوراتحادی کوششیں کررہےہیں۔جس کےقیام کےلئے نمبرز پورےکرنےاوراتفاق رائےسےمنظوری چاہتےہیں۔اس حوالے حکومت نےاپوزیش اوراتحادیوں کےساتھ مل کرپارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
بلاول نوازشریف رابطےپرپیپلزپارٹی نےایک بیان جا ری کیاجس کےمطابق بلاول نے نواز شریف کو آئینی ترامیم کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ساتھ ہونے والی تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے 26 ویں ترمیم پر پیشرفت کے لیے درکار سیاسی اتفاق رائے حاصل کرنے پر غور کیا۔
بیان کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مجوزہ ترامیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے اتفاق رائے حاصل کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیااور ذیلی کمیٹی کی رپورٹ پر بھی غور کیا گیا۔
واضح رہےکہ وفاقی آئینی عدالت کی ترمیم کےلئے جےیوآئی (ف)اس لئے اہمیت اختیارکرگئی ہےکہ ان کےسینیٹ میں پانچ اورقومی اسمبلی میں آٹھ ووٹ ہیں۔

Leave a reply