آئینی ترامیم کامعاملہ:حکومت متحرک ، بیرون ملک موجودممبران اسمبلی کوواپس آنےکی ہدایت

0
26

آئینی ترامیم کےلئے حکومت متحرک ہوگئی، بیرون ملک موجودممبران اسمبلی کوواپس آنےکی ہدایت کردی۔
آئینی ترامیم کےلئےنمبرپورےکرنےکےلئےحکومت نےبیرون ملک دوروں پرموجوداپنےممبران اسمبلی کو15اکتوبرتک ملک میں واپس پہنچنےکی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق اس وقت 10 سے 15 حکومتی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ ملک سے باہر ہیں، ان میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں۔
سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن، باپ پارٹی کے دنیشن کمار بیرون ملک موجود ہیں جبکہ سینیٹر عبدالقادر بھی بیرون ملک دورے پر گئے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ریاض فتیانہ اور سینیٹر فیصل سلیم بھی ملک سے باہر ہیں۔

Leave a reply