آئینی ترمیم کامعاملہ،عمران خان سےملاقات،کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ نہ پہنچا
آئینی ترمیم پرمشاورت کےلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کےلئےچیئرمین بیرسٹرگوہرسمیت کوئی بھی رہنماابھی تک اڈیالہ جیل نہ پہنچا۔
آئینی ترمیم پرمشاورت کےلئے تحریک انصاف کےپانچ لوگوں کوبانی پی ٹی آئی عمران خان سےملاقات کی اجازت ملی ہے، پی ٹی آئی وفد کو آج صبح 8 بجے بانی سے ملاقات کا وقت دیا گیا تھا،مگرتاحال کوئی بھی رہنماعمران خان سےملاقات کےلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔
جیل ذرائع کاکہناہےکہ ملاقات کےحوالےسےبانی پی ٹی آئی عمران خان کوصبح 6بجےہی بتادیاتھا۔
سلمان راجہ کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا گیا:
تحریک انصاف کےسیکرٹری شیخ وقاص اکرم کااپنےبیان میں کہناتھاکہ جیل حکام نےصرف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،اسدقیصراوربیرسٹرعلی ظفرکوکلیئرکیاہےجبکہ تحریک انصاف کےرہنما سلمان اکرم راجہ کوعمران خان سےملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی حاتکہ حکومت نےخودملاقات کےلئے وقت دیاتھامگراس میں بھی رکاوٹ ڈالی جارہی ہےجس پرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرنےفیصلہ کیاہےکہ جب تک سلمان اکرم راجہ کواجازت نہیں ملےگئی وہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک ہماری طرف سے دیے گئے تمام نام کلیئر نہیں ہو جاتے، اس وقت وہ جیل کے باہر کھڑے ہیں ۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کرینہ کپورکامیرج سرٹیفکیٹ وائرل،مداح پریشان
اکتوبر 21, 2024 -
پنجاب اسمبلی میں پولنگ زور و شور سے جاری
اپریل 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔