آئینی ترمیم کامعاملہ:عدالت نےدرخواست واپس لینےکی بنیادپرخارج کردی

0
3

سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
سپریم کورٹ میں 26آئینی ترمیم کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،سماعت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزاروں کی جانب سےحامدخان عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہم درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔جس پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست واپس لینے کے لیے آپ کو انگیج کیا گیا؟، یہ بات تو زبیری صاحب خود بھی کہہ سکتے تھے۔
ایڈووکیٹ حامد خان نے جواب دیا کہ میں تمام درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہوا ہوں۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےعابدزبیری سےمکالمہ کرتےہوئےکہاکہ آپ کی ایک اوردرخواست تھی جس کومیں نےسماعت کےلیےمقررنہیں کیا۔ ہو سکتا ہے اب وہ درخواست بعد میں لگے۔

Leave a reply